کرناٹک کے اسپیکر نے ہر ممبر اسمبلی کو سونے کا بسکٹ دینے کی تجویز پیش کی

بنگلور: کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر نے تجویز پیش کی ہے کہ اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر ہر ریاستی قانون ساز کو13گرام وزن کا سونے کا بسکٹ دیا جائے۔
تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے سکریٹریٹ اسٹاف کو بھی 6000روپے کی مالیت کی چاندی کی پلیٹ دی جائے۔ محکمہ مالایت کو بھیجی گئی اس تجویز میں 26کروڑ 87لاکھ روپے خرچ کا منصوبہ ہے۔
اس 13گرام کے سونے کے بسکٹ پر ،جس کی مالیت55ہزار روپے ہے، اسمبلی کے ماڈل کےساتھ ساتھ ریاستی علامت بھی کندہ ہو گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karnataka assembly speaker proposes 13 gram gold biscuit for legislators to mark diamond jubilee celebrations in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply