سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور 6ججوں کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری

کلکتہ:کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سی ایس کرنان نے چیف جسٹس آف انڈیا سمیت سپریم کورٹ کے 7ججوں کے خلاف غیر ضمانتی ورانٹ گرفتاری جاری کر دیا۔ جسٹس کرنان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مذکورہ سات جج ان کے حکم کے باوجود ان کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اس لیے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا جاتا ہے۔انہوں کلکتہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کو ہدایت دی کہ وہ ان 7ججوں کے خلاف کے دہلی کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس یا پھر پولس کمشنرکے ذریعہ ان ججوں کے خلاف گرفتاری کا ورانٹ جاری کریں۔
جسٹس کرنان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے ملک کو عوام کو کرپشن سے بچانے اور ملک کے حق میں اس آرڈر کو آرٹیکل 226اور 482کریمنل کوڈ کے تحت جاری کیا ہے۔جسٹس کرنان نے آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ججز ان کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں اس لیے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے اور انہیں8مئی کو عدالت میںپیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس درمیان اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر جسٹس کرنان کی دماغی حالت کی جانچکے لیے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل پربے بسی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ان سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت دی ہے کون ان کے دماغی حالت کا جانچ کرائے گا۔خیال رہے کہ کل سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے جسٹس کرنان کے دماغی حالت کی جانچ کی ہدایت دی تھی اور اس کیلئے کلکتہ کے اسپتال کو میڈیکل بورڈ بنانے کو بھی کہا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karnan issues warrant against cji six judges in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply