یوم کرگل فتح پر وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی فوج کی قربانی یاد کی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے’کرگل یوم فتح “ کے موقع پر فوجی دستوں کی ملک کے لیے قربانی اور مہارت کی تعریف کی ہے۔ 26 جولائی کو پاکستان کے ساتھ سال 1999 میں ہونے والی جنگ میں ہندوستان کی فتح کی سالگرہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مسٹر مودی نے آج اس موقع پر کئی ٹویٹ کرکے فوجی دستوں کی اس جنگ میں قربانی اور مہارت کی تعریف کی۔
انہوں نے جوانوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا، ”کرگل جنگ کے دوران ملک کی شان اور ہم وطنوں کی حفاظت کے لیے بہادری سے جنگ لڑانے والے ہمارے بہادر فوجیوں کوسلام“۔ وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا، ”یوم کرگل ہندوستانی فوج کی مہارت اور فوجی دستوں کے عظیم قربانی کی ملک کو محفوظ رکھنے میں قدرت کی یاد دلاتی ہے“۔ اٹل بہاری حکومت کے وقت میں ہونے والی کرگل جنگ میں ہندوستانی فوج نے تین ماہ تک جاری رہنے والی جنگ میں اپنی زمین کو دوبارہ حاصل کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kargil vijay diwas reminds us of indias military prowess pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply