کرگل اور دراس میں ہندوستانی فوجی جوان کسی بھی صورت حال سے نمٹنے تیار: لیفٹننٹ جنرل دیو راج

کرگل: فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو نے کہا کہ کرگل جنگ جیسی صورتحال کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی جوان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل انبو نے بدھ کو یہاں 1999 کی کرگل جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لداخ میں مغربی سرحدوں پر حقیقی کنٹرول لائن پر مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔
شمالی کمان کے سربراہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول بشمول کرگل اور دراس سیکٹروں میں تعینات سیکورٹی فورسز کسی بھی طرح کی دراندازی کو ناکام بنانے کے لئے ہائی الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا ’ہمارے فوجی جوان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ کرگل جیسی صورتحال کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی‘۔ لیفٹیننٹ جنرل انبو نے وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں انسداد عسکریت پسندی کی کاروائیوں مشترکہ طور پر قریبی تال میل کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kargil like situation would never happen again in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply