کیجری وال جیل جانے کی تیاری کریں، میں سی بی آئی دفتر جارہا ہوں:کپل مشرا

نئی دہلی:دہلی کے سابق وزیر آبی وسائل کپِل مشرا نے اروند کیجریوال پر الزامات کی فہرست جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بغیر پانی کی مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔ مسٹر کیجریوال پر بدعنوانی کے الزامات کی جانچ اور عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے غیر ملکی سفر کی تفصیل عام کئے جانے کے مطالبے کے سلسلے میں چھ دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے مسٹر مشر اآج مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)کے سامنے اپنی شکایت درج کرائیں گے۔مسٹر مشرا نے کل اپنی بھوک ہڑتال ختم کی تھی۔
کراول نگر سے ممبراسمبلی مسٹر مشرا نے ٹویٹر پر لکھاہے ”کیجریوال بنا پانی کی مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔کبھی رکن اسمبلی تو کبھی اپنی اہلیہ کو آگے کرکے مجھ سے تمام تفصیلات چاہتے ہیں۔ان کا یہ کھیل پرانا ہے۔“ قابل ذکر ہے کہ کل ٹویٹر پر مسٹر مشرا اور مسٹر کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ایک دوسرے پر خوب الزام تراشی کی ۔انہوں نے کہا کہ اب وہ سی بی آئی اور سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز جانے کی تیاری کر رہے ہیں اور کیجری وال تہاڑ جیل جانے کی تیاری کریں۔

Title: kapil mishra to approach cbi today says arvind kejriwal must prepare to go to tihar now | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply