کانپور ٹرین حادثہ میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 145 ہوگئی،اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم جاری

پکھرایاں (کانپور دیہات): اترپردیش میں کانپور دیہات کے پکھرایاں ریلوے اسٹیشن کے نزدیک کل صبح ہوئے اندؤر۔راجیندرنگر ایکسپریس ٹرین حادثے میں مرنے والے مسافروں کی تعداد بڑھ کر 145 ہو گئی ہے جبکہ حادثے میں زخمی 74 مسافروں کا اب بھی مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ دریں اثنا وزیر ریلوے نے حادثہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔کانپور دیہات کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھاکر چودھری نے آج یو این آئی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 19321 اندؤر۔راجیندرنگر ایکسپریس ٹرین کے تباہ ہوئے ڈبوں سے رات میں مزید کچھ لاشیں ملی ہیں۔
راحت اور بچاؤ ٹیم اب بھی تباہ ہوئے ڈبوں کو ہٹا کر یہ دیکھ رہی ہے کہ کہیں کوئی لاش تو پھنسی ہوئی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 109 مرنے والوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ان میں اتر پردیش کے 59، مدھیہ پردیش کے 25، بہار کے 23، مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کا ایک ایک شخص شامل ہے۔ دیگر مرنے والوں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کو 97 لاشیں سونپی جا چکی ہیں۔مسٹر پربھاکر نے بتایا کہ زخمیوں میں 20 سے زائد افراد کی حالت اب بھی نازک ہے۔
باقی لاشوں کو شناخت کے لئے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔ یہ حادثہ شمالی وسطی ریلوے (این سی آر) کے جھانسی ڈویزن کے علاقہ میں ہوا تھا۔ این سی آر کے ذرائع کے مطابق اندور راجیندرنگر ایکسپریس کے جی ایس، جی ایس، اے ون، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی ای ایس ون، ایس ٹو، ایس تھری، ایس فور، ایس فائیو، ایس سکس اور سٹنگ کم لگیج ریک سمیت 14 ڈبے پٹری سے اتر گئے تھے جنہیں اب ٹریک سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کل صبح تین بج کر 10 منٹ پر ہوئے اس حادثے کے وقت ٹرین کے تمام مسافر گہری نیند میں سو رہے تھے۔
حادثہ میں ٹرین کے بی 3، بی ای، ایس ون اور ایس ٹو کوچ بری طرح نقصان پہنچا اور زیادہ تر جان و مال کا نقصان ان چار ڈبوں میں ہوا۔ ٹرین کے ایس ون کوچ کے کچھ معمولی طور پر زخمی مسافروں کا کہنا تھا کہ جھانسی سے روانہ ہونے کے بعد انہیں ٹرین کے پہیوں سے کچھ آواز سنائی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خرابی کو ٹھیک کرنے کے لئے ٹرین کو دو بار روکا بھی گیا لیکن مرمت نہیں ہو سکی اور ٹرین نے اپنا سفر جاری رکھا۔
بعد میں یہ حادثہ ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد راحت و بچاؤ کام کے لئے کانپور، الہ آباد اور جھانسی سے سینئر ریلوے افسر اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kanpur train tragedy rescuers look under indian train wreck for bodies 145 dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply