ہم جنس پرست بیوی کے نند سے جنسی تعلقات سے تنگ آکر شوہر نے پولس میں رپورٹ درج کرائی

نئی دہلی: سپریم کورٹ سے ہم جنس پرستی کو قانونی درجہ دیے جانے کے بعد ہم جنس پرستی کا ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے اس اہم فیصلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس قبیح فعل میں مبتلا دو عورتوں نے دو عورتوں نے ایک ازدواجی رشتے کوبے حیائی کے ساتھ طاق پر رکھ دیا۔

اور سرعام اپنے جنسی تعلقات کا اعتراف کر نے کے بعد دھمکی دی کہ اگر انہیں ایک دوسرے سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی تو وہ خود کشی کر لیں گی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص کو تھانے میں اپنی بیوی کے خلاف رپورٹ درج کرائی کہ وہ ہم جنس پسند ہے ۔اس کا الزام ہے کہ اس کی بیوی اسے نظر انداز کر کے اس کی چچا زاد بہن سے جنسی تعلقات رکھے ہوئے ہے۔

یہ واقعہ اترپردیش کے شہر کانپور کی ہے جہاں اس شخص نے بیوی کے خلاف رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ایک روز وہ کام پر سے واپس آیا تو اس نے اپنی بیوی اور چچا زاد بہن کو قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا۔ اس نے بیوی اور چچا زاد بہن دونوں کو دھمکایا اور سمجھانے کی کوشش کی۔

لیکن شکایت کنند ہ کے مطابق ان ان دونوں نے روکنے ٹوکنے پر خود کشی کرنے کی دھمکی دے خاموش رہنے پر مجبور کر دیا۔بعد ازاں یہ معاملہ گھر والوں تک پہنچا ۔سب نے دونوں عورتوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ دونوں نہیں مانیں۔پریشان ہو کر شوہر تھانے پہنچ گیا اور پوری روداد تھانہ والوں کے گوش گذار کی۔

پولس کے مطابق شکایت کنند ہ کی شادی پانچ ماہ پہلے ہی فتح پور کی رہائشی لڑکی سے ہوئی تھی۔شادی کے کچھ روز بعد ہی اس نے شوہر کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا اور شوہر کے گھر کے قریب ہی رہنے والی اس کی چچا زاد بہن کے اتھ جنسی تعلقات قائم کر لیے۔

اور اب یہ بات اتنی پھیل چکی ہے کہ پورا محلہ مذاق اڑانے لگا ہے۔اور اب ان کے گھر والے ان دونوں کا حقہ پانی بند کرنے کی بات کر رہے ہیں۔کانپور کے ایس پی پرگھومن سنگھ کے مطابق اس سارے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلہ پر قانونی رائے لینے کے بعد کسی نتیجہ پر پہنچا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kanpur man approaches police over wifes homosexual ties with his cousin in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply