اترپردیش میں کولڈ اسٹوریج کی عمارت منہدم، متعددہلاک و زخمی

کانپور: اترپردیش کے شہر کانپور کتے شیو راج پور میں واقع ایک کولڈ اسٹوریج کی عمارت امونیا سلنڈر کے زبردست دھماکے سے ڈہہ گئی جس میں متعدد مزدوروں کے ہلاک و زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
عمارت کے ملبے سے 11کو زندہ بچا لیا گیا۔ جبکہ100سے زائد مزدور ملبہ کے نیچے دبے بتائے جارہے ہیں۔ زیادہ تر مزدوروں کا تعلق بہار و نیپال سے بتایا جاتا ہے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کے قریب سے ہی ریلوے لائن سے گذر رہی ایک ٹرین کوبھی روکنا پڑا۔
اس کولڈ استوریج میں آلو بھرے جارہے تھے کہ 11بجے اچانک ہی ایک زبردست دھماکہ ہوا ۔اور چاروں طرف چیخ پکار و بھگدڑ مچ گئی۔سلنڈر پھٹنے کے بعد امونیا کا لگاتار رساؤ ہونے لگا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kanpur gas leak causes explosion in cold storage in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply