جے این یو اسٹوڈنٹس لیڈرکنہیا کمار 2مارچ تک عدالتی تحویل میں

ئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے جے این یو اسٹوڈنٹس لیڈر کنہیا کمار کو 2مارچ تک جیل بھیج دیا۔اس سے قبل دن میں سپریم کورٹ نے حکام سے کہا کہ وہ دہلی کی اس عدالت کو خالی کرائیں جہاں پرتشدد جھڑپوں اور بھارت ماتا کی جے کے نعروں کے درمیان جے این یو طلبا یونین لیڈر کنہیا کمار پر حملہ کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے دہلی پولس کے وکیل اجیت سنہا سے کہا کہ وہ پٹیالہ ہاو¿س عدالت کے مجسٹریٹ سے کہیں کہ وہ سماعت اس دقت تک کے لیے موخر کردیں جب تک کہ اس کو وہاں موجود افراد سے خالی نہ کرالیا جائے۔عدالت عظمیٰ نے عدالت میں حالات کا جائزہ لینے کے لیے پولس کے پہرے میں چھ سینیئر وکیلوں کو بھی بھیجا لیکن نعرے لگانے والے ہجوم نے اس ٹیم کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا۔سپریم کورٹ نے کہاکہ امن و قانون کے حوالے سے وہ کافی فکر مند ہے۔15اور16فروری کو احتجاجوں کی قیادت کرنے والے ایک وکیل وکرم چوہان نے کہا کہ جو لوگ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہے ہیں انہیں تو ہیرو بنایا جا رہا ہے اور ہمیں غنڈہ کہا جا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kanhaiya sent to jail till march 2 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply