بھوک ہڑتال پر بیٹھے اسٹوڈنٹس لیڈر کنہیا کمار کی حالت بگڑ گئی،اسپتال میں داخل

نئی دہلی:حال ہی میں بغاوت کے الزام میں گرفتار و ضمانت پر رہا جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کی حالت بگڑنے پر انہیں جمعرات کے روز اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔وہ گذشتہ ایک ہفتہ سے یونیورسٹی کیمپس میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ان کے جے این یو ساتھی عمر خالد نے کہا کہ کنہیا کی حالت اچھی نہیں ہے اور وہ نیم بیہوشی کے عالم میں ہیں۔ ان کے اندرونی جسمانی اعضا کے متاثرہونے کا اندیشہ ہے۔
ان کے ایک ساتھی نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کی یہی حالت رہی تو ان کے جسم کے اندر خون رسنا شروع ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کنہیا کمار نے بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔عمر خالد نے کہا کہ کنہیا کمار نے جمعرات کی صبح سے الٹیاں کرنا شروع کر دی تھیں۔جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: kanhaiya kumars health worsens hospitalised in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply