وزیر اعظم نریندر مودی نے مرحوم صدر عبد الکلام کو خراج عقیدت پیش کیا

پڈوچیری:وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام مرحوم کی پہلی برسی پر آج یہ کہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا کہ ان کی وفات سے ایک ایساخلا پیدا ہو گیا جو کبھی پر نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس عظیم شخصیت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔پڈوچیری میں بھی ڈاکٹر کلام کو انکی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پڈو چیری کے عوامی بہبود کے وزیر ایم کنڈاسوامی، ڈپٹی اسمبلی اسپیکر شوکو نجوتو اور دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر کلام کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ یہاں کے گاندھی اسکوائر میں کلام تحریک کے نام سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس موقع ہر مسٹر کنڈاسوامی نے اسکولی بچوں کو پودے تقسیم کئے۔ قبل ازیں تقریبا ًدو سو طلبا نے اپنے ہاتھ میں پودے اور موم بتی لے کر چیف سیکرٹری سے گاندھی اسکوائر تک جلوس نکال کر ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ شیلانگ کے انسٹی ٹیوٹ آف منجمنٹ میں ایک لیکچر دیتے ہوئے دلکا دورہ پڑنے سے وہ مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔

Title: kalams death has left irreplaceable void pm modi | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply