نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے: مینکا گاندھی

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں 8سالہ بچی آصفہ سے متواترایک ہفتہ تک اجتماعی جنسی زیادتی اور پھر قتل کردینے کی سفاکانہ واردات پر ملک گیر پیمانے پر پھوٹ پڑنے والے غم و غصہ کے درمیان مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے کہا کہ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف قانون میں ترمیم کر کے اس میں سزائے موت دینے کی شق شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
مینکا گاندھی نے اس کا انکشاف ایک ویڈیو پیغام میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ واردات سے وہ نہایت دل برداشتہ ہیں۔مینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی وزارت برائے امور خواتین و بہبود اطفال جنسی جراائم سے بچوںکے تحفظ کے قانون( پوکسو ) میں ترمیم کا ایک نوٹ کابینہ کو بھیجے گی۔
جس میں 12سال سے م عمر کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب ہونے والوں کو سزائے موت دیے جانے جانے کا مطالبہ کیاجائےگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justiceforasifa maneka gandhi to ask for death penalty for child rape in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply