جسٹس راجندر مینن کی پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف برداری

پٹنہ: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجندر مینن نے بدھ کے روزپٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لے لیا۔ راج بھون میں منعقد ایک سادہ تقریب میں جسٹس مینن کوبہار کے گورنر رام ناتھ کووند نے عہدہ و رازد اری کا حلف دلایا۔
تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے علاوہ ان کی کابینہ کے کئی سینئر وزیر اور پٹنہ ہائی کورٹ کے کئی جج موجود تھے۔ مسٹر مینن اس سے قبل مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
انہیں جمعہ کو پٹنہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ کے نگراںچیف جسٹس ہیمنت گپتا اور پٹنہ ہائی کورٹ کے جسٹس نوانیتی پرساد سنگھ بالترتیب مدھیہ پردیش اور کیرل ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر کیے گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justice rajendra menon appointed cj of patna high court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply