کولکاتا ہائیکورٹ کے سابق جج کرنن کولکاتا کی پریذیڈنسی جیل سے رہا

نئی دہلی: توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے 6ماہ کی سزا پانے والے کولکاتا ہائی کورٹ کے سابق جج ای ایس کرنن اپنی سزا بھگت کر 20دسمبر کا جیل سے رہا کر دیے گئے۔
وہ 21جون سے کولکاتا کی پریذیڈنسی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔سابق جج کے وکیل میتھیوز این نیدم پارا نے کہا کہ ”جسٹس کرنن بدھ کے روز صبح ساڑھے دس بجے جیل سے رہا کر دیے گئے۔
جہاں سے وہ مشرقی کولکاتا کے راجر ہاٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ چلے گئے۔جسٹس کرنن کو پولس نے تمل ناڈوکے شہر کوئمبتور سے20جون کی شب میںگرفتار کر کے 21جون کو جیل پہنچا دیا تھا۔وہ 12جون کو ملازمت سے سبکدوش ہوئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justice karnan released from kolkatas presidency jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply