جگدیش سنگھ کھیھرنے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

نئی دہلی: جسٹس جگدیش سنگھ کھیھرنے آج سپریم کورٹ کے 44 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ صدر پرنب مکھرجی نے یہاں صدارتی محل کے دربار ہال میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں 64 سالہ جسٹسکھیھر کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
اس موقع پر نائب صدر حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی اور قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار سمیت کئی مرکزی کابینہ اور اہم لوگ موجود تھے۔
جسٹس کھیھر نے جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی جگہ لی ہے جو اس عہدے پر ایک سال کی مدت کے بعد کل ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ جسٹس کھیھر تقریباً ساڑھے آٹھ ماہ تک اس عہدے کام کرنے کے بعد اسی سال 27 اگست کو ریٹائر ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justice js khehar sworn in as chief justice of india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply