چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے پر جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کے تقررکو صدر جمہوریہ کی منظوری

نئی دہلی: جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کے ہندوستان کے چیف جسٹس کے عہدے پرتقرر پرصدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے اپنی مہر تصدیق ثبت کر دی۔ اب جسٹس کیہر کو ملک کے نئے چیف جسٹس کے طور پر 4جنوری 2017 کوحلف دلایا جائے گا۔
جسٹس کیہر،جن کی سربراہی میں جسٹس ایم بی لوکر، جسٹس کوریان جوزف اور جسٹس آدرش کمار پر مشتمل پانچ ججی بنچ نے ججوں کے تقرر کے حوالے سے بنائے گئے متنازعہ قانون نیشنل جوڈیشیل اپائنٹ منٹس کمیشن ایکٹ کو باطل قرار دیا تھا، 3جنوری کو سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آف انڈیا ٹی ایس ٹھاکر سے چارج لیںگے۔
واضح رہے کہ جسٹس کیہر سکھ فرقہ سے بننے والے پہلے چیف جسٹس آف انڈیا ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justice j s khehar to be next chief justice of india prez gives nod to appointment in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply