جسٹس مشرا کی چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر حلف برداری

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جسٹس دیپک مشرا کو ملک کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی میعاد کی کامیاب تکمیل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں ۔ آج صبح جسٹس مشرا نے ملک کے 45 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔
انہوں نے جسٹس جے ایس کیہر کی جگہ لی ہے۔راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں صدر رامناتھ کووند نے جسٹس مشرا کو حلف دلایا۔ مسٹرمودی نے ٹویٹ کرکے کہا ”میں جسٹس دیپک مشرا کو ملک کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔ میں انہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میں ان کی کامیاب میعادکا خواہاں ہوں“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justice dipak misra sworn in as 45th chief justice of india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply