جسٹس چیلامیشور سبکدوش، جسٹس سیکری عدالت عظمیٰ کے کالیجیم میں شامل

نئی دہلی:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کے طریقہ کار پر سوال اٹھانے والے عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس جستی چیلامیشور جو سپریم کورٹ کے دوسرے سب سے سینئر جج تھے،جمعہ کو ریٹائر ہوگئے۔

ان کی سبکدوشی کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کالیجیم کا ڈھانچہ اور شکل بالکل بدل گئی کیونکہ کالیجیم میں جو نئے جج جسٹس اے کے سیکری جسٹس چیلا میشور کی جگہ پہنچے ہیں انہیں کسی تنازعہ میں نہ پڑنے کے باعث چیف جسٹس کا اعتماد حاصل ہے ۔

ا انہو ں نے چیف جسٹس کی اس بات پر زبردست تنقید کی تھی کہ وہ مقدمات کی سماعت کے انتخاب میں پسند نا پسند کو معیار بناتے اور امتیاز برتتے ہیں۔

انہوں نے تین دیگر سےئر ججوں کے ساتھ 12جنوری کو پریس کانفرنس کرکے اپنے تحفظات میڈیا کے نمائندوں کے سامنے پیش کیے تھے۔جسٹس چیلا میشور کی سبکدوشی کے بعد جسٹس اے کے سیکری پانچ رکنی کالیجیئم میں شامل ہو گئے۔

جسٹس سیکریم کے کالیجیئم میں داخلے سے چیف جسٹس مشرا کے حوصلے بلند ہو گئے کیونکہ جسٹس سیکری ان کے قریبی مانے جاتے ہیں اور کسی تنازعہ میں نہیں پڑے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Justice chelameswar retires in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply