ترنمول کانگریس ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے کی ضمانت عرضی پرفیصلہ محفوظ

کلکتہ:روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالے میں گرفتار ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے کو پیر کو بھی ضمانت نہیں مل سکی۔ اڑیسہ ہائی کورٹ میں آج ان کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہوگئی ہے اور جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ منگل یا بدھ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ معاملے کی سماعت کے دوران سی بی آئی کے وکیلایڈووکیٹ کے راگھو چارلو نے بنیادی طور پر ان کے متاثر کن ہونے کو ہی اپنا ہتھیار بنایا اور ان کو ضمانت دیے جانے کی شدید مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ سدیپ بندو پادھیائے انتہائی متاثر کن شخصیت ہیں۔ اس کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب وہ باہر تھے اس وقت بھی وزیر اعلی ان کا ساتھ دے رہی تھیں۔ اب جب وہ جیل میں ہیں تب بھی وہ سدیپ کے ساتھ ہیں اور وہ سدیپ کو دیکھنے بھونیشور پہنچی ہے۔ ایسی صورت میں اگر سدیپ کو ضمانت دی جاتی ہے تو وہ جانچ کو متاثر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Title: judgement on sudip bandyopadhyay bail application reserved | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply