صف بندی سے عدم برداشت پیدا ہوتا ہے اور لوگوں میں مایوسی جھلکنے لگتی ہے: کیری

نئی دہلی : امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے آج کہا کہ کسی بھی شعبہ میں پولرائزیشن(صف بندی) ٹھیک نہیں کیونکہ اس سے عدم تحمل و رواداری کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور لوگوں کے چہروں سے حکومت سے مایوسی جھلکنے لگتی ہے۔
دہلی کے ہندستانی ٹیکنالوجیائی ادارے (آئی آئی ٹی) میں طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر کیری نے کہاکہ “ہمیں اپنے تمام شہریوں کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے خواہ وہ کسی بھی طبقے کے ہوں اور انہیں بغیر کسی خوف کے اظہار رائے کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ لوگوں کے دماغ میں یہ خوف نہیں ہونا چاہئے کہ منھ کھولنے کی سزا میں انہیں جیل ہو سکتی ہے۔
مسٹر کیری نے کہا کہ ہندستان اور امریکہ کے تعلقات کی معراج ناممکن کو ممکن کر دکھانے کی تاریخ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ہندستان ایک منفرد ثقافتی، نسلی اور مذہبی تنوع والا ملک ہے۔ بہت سے لوگ سوچتے تھے کہ سب سے بڑا متوسط طبقہتیار کرنا ناممکن ہے لیکن ہمارے ہندستان اور امریکہ میں امکانات لامحدود ہیں” مجھے امریکہ اور ہندستان کی مشترکہ کامیابیوں کا انتظار ہے“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: John kerry meets iit students in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply