جو جیتا وہی سکندر، بی جے پی کی جیت پر سمرتی ایرانی کا ردعمل

نئی دہلی: مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے گجرات اورہماچل پردیش میںبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”جو جیتا وہی سکندر“۔
ایرانی نے کہا کہ اسے منانے کاایک مقصد ہے۔ یہ جیت ترقی کی جیت ہے،امیت شاہ کی قیادت کی جیت ہے ۔ہماری گڈ گورنینس اور تنظیم کی جیت ہے۔وہ اس جیت کو پولنگ بوتھ لیول سے کام کرنے والے کارکنوں کو وقف کرتی ہیں۔
یہ معلوم کیے جانے پر کہ صبح ابتدائی راؤنڈز میں کانگریس نے مقابلہ میں کانٹے کی ٹکر دے کر بی جے پی کے خیمہ میں کھلبلی مچادی تھی تو سمرتی ایرانی چیخ کر بولیں کہ وہ سمجھتی ہیں کہ جو جیتا وہی سکندر۔
دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں جہاں بی جے پی کارکنوں کی جانب سے آتش بازی چھوڑنے اور رقص و نغموں کے شور و غل میں ایرانی نے بی جے پی کی اس کامیابی کو پارٹی کی اچھی کارکردگی سے تعبیر کیا۔

Title: jo jeeta wohi sikandar says bjp winning tough gujarat battle in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News
Tags:

Leave a Reply