کل جماعتی اجلاس میں بھی طالبعلم یونین لیڈرکی گرفتاری کی گونج

نئی دہلی: جے این یو معاملہ پر اٹھے تنازعہ کی گونج آج (منگل) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بلائے گئے کل جماعتی اجلاس میں بھی سنائی دی۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے گرفتار طالبعلم لیڈر پر ملک سے بغاوت کا معاملہ درج کرنے کے خلاف اظہار خیال کیا۔دوسری جانب حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ طلبا نے نے جو نعرے لگائے وہ نہایت درجہ قابل اعتراض ہیں۔حکومت نے کہا کہ وہ23فروری سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں جے این یو کے تنازعہ پر بحث کو تیار ہے اور مودی نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف کی فکر مندیوں کو دور کرے گی۔دو گھنٹے سے زائد چلے اس اجلاس کے بعد وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس بات سبھی متفق تھے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی خوشگوار ماحول میں چلنا چاہئے۔جے این یو تنازعہ میں بی جے پی جہاں کانگریس پر ملک دشمنوںکی حمایت کرنے کا الزام لگا رہی ہے وہیں دوسری طرف راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد غلام نبی آزاد نے کہا کہ ان کی پارٹی ایسے تمام طلبا سے خود کو دور رکھتی ہے جو ملک کی یکجہتی اور آئین کو نشانہ بنا کر نعرے بازی کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jnu students union leaders arrest comes up at all party meet in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply