جے این یو میں منی پوری طالبعلم کی ہاسٹل روم میں لاش پائی گئی

نئی دہلی: ابھی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے ایک لاپتہ طالبعلم نجیب کا ہی کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا کہ برہمپتر ہاسٹل کے ایک کمرے میں منی پور کے ایک طالب علم کی لاش پائی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ طالب علم کی لاش منگل دیر رات برہمپتر ہاسٹل کے ایک کمرے سے ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم کی شناخت جے آر فلیمن راجہ کے طور پر کی گئی ہے اور وہ منی پور کے سیناپتی ضلع کا رہنے والا تھا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ وہ مغربی ایشیا کے موضوع پر پی ایچ ڈی کر رہا تھا اور وہ گزشتہ تین دنوں سے نہیں دیکھا گیا تھا۔
افسر نے کہا کہ جب کمرے سے بدبو آنی شروع ہوئی تو متصل کمرے کے طالب علم نے دوسرے طالب علموں اور سکیورٹی کو بتایا جنہوں نے پولس کو اطلاع کی۔
پولس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو ئی تو وہاں اسے اس طالبعلم کی لاش ملی۔چونکہ وہاں کوئی خود کشی تحریر نہیں ملی اس لیے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ زیادہ شراب نوشی سے اس کی موت ہوئی ہے۔متوفی شراب کا دھتی تھا ۔اور کمرہ بھی اندر سے ہی مقفل تھا اس لیے اس میں کوئی سازش کی بو محسوس نہیں ہو رہی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jnu student found dead in hostel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply