جے این یو کے ایک پی ایچ ڈی اسکالر کی خود کشی

نئی دہلی: دہلی کی جواہر لال یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے جمعرات کی صبح جنوبی دہلی کے بیر سرائے علاقہ میںواقع اپنے کرایے کے مکان میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔
متوفی دشیانت اترپردیش کے شہر بریلی کا رہائشی تھا ۔اس نے اپنی خود کشی تحریرمیں لکھا ہے کہ وہ کچھ ذاتی مسائل بشمول خانگی معاملات اور ایک عورت سے اپنے تعلقات کے باعث یہ انتہائی قدم اٹھا رہا ہے۔
دشیانت بیر سرائے میں ایک عمارت کی پہلی منزل پر جس میں تقریباً9کمرے تھے، رہائش پذیر تھا۔ان تمام کمروں میں طلبا اور مازمت پیشہ لوگ رہا کرتے تھے۔اس نے مبینہ طور پر خود کو چھت کے پنکھے سے لٹکا کر ہلاک کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jnu student commits suicide in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply