جے این یو میں وزیر اعظم کا پتلہ جلانے کے واقعہ کی تحقیقات کے احکام جاری

نئی دہلی:جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے کچھ اسٹوڈنٹس لیڈروں کے ذریعہ دسہرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی او ردیگر لوگوں کے پتلے جلائے جانے کے معاملے سے پیدا تنازع کے بعد جے این یو انتظامیہ نے جہاں اپنی سطح پرواقعہ کی انکوائری کے احکامات دئے ہیں وہیں وزارت داخلہ نے دہلی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جے این یو کے کانگریس سے وابستہ اسٹوڈنٹس یونین کے کچھ لیڈروں نے دسہرہ کے دن گیارہ اکتوبر کو راون کے بجائے مسٹر مودی اور کچھ دیگر لیڈروں کے پتلے جلائے تھے۔ پتلہ جلانے کاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے اس معاملے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ جے این یو انتظامیہ نے اس پر سخت قدم اٹھاتے ہوئے پورے معاملے کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ اس دوران وزارت داخلہ نے دہلی پولیس سے اس واقعہ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ دینے کے لئے کہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jnu orders probe into effigy burning of pm on dussehra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply