سبرامینم سوامی کوجے این یو میں’ اجودھیا میں رام مندر کیوں ‘ موضوع پر لیکچر دینے سے روک دیا گیا

نئی دہلی:جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو ) نے رام مندر پر بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کے لیکچرکو ،جو 6دسمبر کو ہونےوالا تھا، منسوخ کر کے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔
بابری مسجد انہدام کی 25ویں برسی پر 6دسمبر صبح ساڑھے نو بجے جے این یو کے کوئنا میس میں ’اجودھیا میں رام مندر کیوں موضوع پر سبرامنیم سوامی کا لیکچر ہونا طے تھے۔
لیکن جے این یو نے منتظمین کو مطلع کیا کہ انکا لیکچر منسوخ کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں عین اسی وقت سابرمتی میس میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سکریٹر ی جنرل پرکاش کرات کا بھی لیکچر ہونا تھا لیکن اسے بھی منسوخ کر دیا گیا۔
سوامی نے بعد میں ٹائمز ناؤسے بات کرتے ہوئے کہا کہ دراصل بائیں بازو کی پارٹیوں کو ’سوامی فوبیا‘ ہوگیا ہے۔

Title: jnu cancels subraminiam swami lecture on ayodhya issue in campus | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply