جماعت المجاہدین کے 6 کارکنوں کو کولکاتا کی مخلتف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا

کلکتہ:بھوپال کے سنٹرل جیل میں اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا( سیمی )سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے فرار اور ان کا انکاؤنٹر ہونے کے بعد جماعت المجاہدین کے مبینہ دہشت گردوں کو پریڈنسی جیل سے علی پور اور دمدم جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
جیل کے اے ڈے جی ارون گپتا نے کہاکہ ہم نے جماعت المجاہدین کے مبینہ 6ممبر وں کو علی پور اور دمدم جیل میں منتقل کردیا ہے۔تاہم اس منتقلی کو بھوپال جیل سے فرار سیمی کارکنان سے جوڑ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ ستمبر میں جماعت المجاہدین کے مبینہ 6ا کارکنوںکو،جن میں چار افراد 2014 میں ہوئے بردوان دھماکے میں مطلوب ہیں،ستمبر میں بنگال اور آسام سے گرفتار کیا گیا تھا۔
گرفتاری کے وقت سے ہی یہ 6افراد پریڈنسی جیل میں تھے اور ان سے این آئی اے سمیت مرکزی ایجنسیاں پوچھ تاچھ کررہی تھی۔ مغربی بنگال محکمہ جیل کے مطابق امریکن سنٹرل پر حملے کے ملزم آفتا ب انصاری ، ماؤسٹ لیڈر چھتر دھر مہتو اور تیلگو دیپک کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jmb terrorists shifted to separate jails in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply