وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ کی جانب مارچ کرنے والے کشمیر رکن اسمبلی گرفتار

نئی دہلی:جموں وکشمیر کے آزاد رکن اسمبلی انجینئر رشید کو آج دوپہر بعد ان کے حامیوں کے ساتھ پولس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی رواں ماہ کے شروع میں ہلاکت کے بعد وادی میں پھیلنے والی بےچینی کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاج میں وزیراعظم کے دفتر واقع 7 ریس کورس روڈ کی طرف بڑھ رہے تھے۔
راشد کو جنتر منتر پر کشمیر میں پیلیٹ گن کے استعمال سے ہونے والی اموات اور نقصانات کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرنا تھا۔ پولس نے دھرنے کی اجازت واپس لے لی تھی یہ اطلاع عوامی اتحاد پارٹی کے ایک ترجمان نے دی۔ دھرنے کی اجازت واپس لے لئے جانے کے بعد انجینئر رشید نے جموں وکشمیر ہاو¿س سے 7 ریس کورس روڈ تک مارچ کرنے کا فیصلہ کیا۔
دہلی پولس نے بہر حال اس کی اجازت نہیں دی اور انہیں اور ان کے حامیوں کو حراست میں لے لیا۔ان لوگوں کو مندر مارگ تھانے لے جایا گیا۔ انجینئر رشید نے اس عمل کو غیر جمہوری بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت دی جانی چاہئے تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk mla engineer rashid his supporters arrested in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply