محبوبہ مفتی نے بی جے پی صدر امیت شاہ سے ملاقات کی

نئی دہلی:جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے گذشتہ ہفتہ شہریوں اور سیکورٹی فورسوں کے درمیان تصادم کے دوران چار مقامی باشندوں کی ہلاکت کے خلاف زبردست غم غصہ کے درمیان جمعرات کے روز یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے صدر امیت شاہ سے ملاقات کی۔اس ماہ کے اوائل میں وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محبوبہ مفتی کی امیت شاہ سے یہ پہلی ملاقات ہے۔اگرچہ بی جے پی ذرائع اس ملاقات کو محض رسمی و اخلاقی بتارہے ہیں لیکن اس وقت سری نگر کے این آئی ٹی میں مقامی و غیر ریاستی طلبا میں کشیدگی اور ایک لڑکی سے مبینہ طور پر ایک فوجی کی چھیڑ خانی کے واقعہ پر احتجاج کرنے والوں پر پولس فائرنگ میں دو نوجوان لڑکوں اور ایک خاتون کی ہلاکت کے واقعات کی روشنی میں اس ملاقات کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے ۔
دوسری جانب پی ڈی پی ذرائع کے مطابق ان دونوں رہنماو¿ں میں وادی میں رونماہونے والے حالیہ واقعات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔اس ملاقات کے دوران پارٹی میں جموں و کشمیر امور کے انچارج اور پارٹی جنرل سکریٹری رام مادھو بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی منگل کے روز سے دہلی میں ہیں اور اس دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر مالیات ارون جیٹلی سمیت کئی مرکزی وزیروں سے بھی ملاقات کر چکی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jk cm mehbooba meets amit shah amid fresh kashmir violence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply