پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے پٹھان کوٹ حملے کو ہندوستان کا ڈراما قرار دیا

نئی دہلی: پٹھان کوٹ میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی تحقیقات کرنے کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے والی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ افشاہوگئی ۔جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ پاکستان کی جیش محمد تنظیم نے نہیں کیا تھا بلکہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے حملے کا ڈراما خود ہندوستان نے رچا تھا۔
ایک معروف پاکستانی اخبار’پاکستان ٹو ڈے ‘نے پاکستانی مشترکہ تفتیش ٹیم کی تیار کردہ رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ حملہ محض ایک ڈراما تھا جو پاکستان کی عالمی سطح پر شبیہہ مسخ کرنے اور عالمی برادری کو اس بات پر قائل کرنے کے لیے کہ پاکستان ہی دہشت گردی میں ملوث ہے ہندوستان نے کسی ثبوت کے بغیر رچا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستانی حکام یہ بھی ثابت نہیں کر سکے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں ہندوستانی حکام نے کوئی تعاون نہیں کیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہندوستانی حکام کو حملہ آوروں اور اس حملہ کے حوالے سے پہلے سے تمام معلومات تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jit report pokes holes in indias pathankot theories in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply