کیرل کے جیشا قتل کیس میں امیر الاسلام مجرم قرار دے دیا گیا

ارنا کلم،کیرل: ارناکلم کی پرنسپل سیشن عدالت نے 30سالہ جیشا کو حبس بیجا میں رکھنے،جنسی زیادتی کر نے اور پھر قتل کرنے کے واحد ملزم امیر الاسلام نام کے نوجوان کو 12دسمبر کومجرم قرا دے دیا۔سزا کا تعین بدھ یعنی13دسمبر کو کیا جائے گا۔ جس کے لیے استغاثہ نے عدالت سے سزائے موت سنائے جانے کی استدعا کی ہے۔30سالہ جیشا کو، جو دلت لاءاسٹوڈنٹ تھی، امیر الاسلام نے 28 اپریل 2016کو کوپا امپاڈی میں اسی کے گھر میں گھس کر جنسی زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔اس ہولناک واردات کے بعد ریاست میں کہرام مچ گیا تھا۔ اور یہ بحث چھڑ گئی تھی کہ کیا ریاست میں اب حالات اس قدر بدتر ہو چکے ہیں کہ خواتین خود کو اب گھر میں بھی محفوظ نہیں محسوس کر سکتیں۔

Title: jisha rape murder case court to decide punishment on 13 dec | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply