کیرل کے جیشا قتل کیس میں امیر الاسلام کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی

ارنا کولم ،کیرل: یہاں کی پرنسپل سیشن عدالت نے 2016کے جیشا قتل کیس میں امیر الاسلام کو جمعرات کے روز پھانسی کی سزا سنا دی۔23سالہ امیر الاسلام کو، جو آسام کا باشندہ ہے، اسی عدالت نے پیر کے روز جنسی زیادتی اور قتل کا مجرم قرار دیا تھا۔ امیر الاسلام نے 28 اپریل 2016کو کوپا امپاڈی میں جیشا کو جو قانون کی طالبہ تھی، اسی کے گھر میں گھس کر جنسی زیادتی کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔
اس ہولناک واردات کے بعد ریاست میں کہرام مچ گیا تھا۔ اور یہ بحث چھڑ گئی تھی کہ کیا ریاست میں اب حالات اس قدر بدتر ہو چکے ہیں کہ خواتین خود کو اب گھر میں بھی محفوظ نہیں محسوس کر سکتیں۔
جس کے بعد پولس نے امیرالاسلام کی تلاش میں زبردست مہم چھیڑ دی تھی اور آخر کار50روزز کی تگ و دو کے بعد اس نے امیرالاسلام کو پڑوسی ریاست تمل ناڈو کے کانچی پورم سے گرفتار کرنے میں کامیاب حاصل کر لی ۔مقدمہ کی سماعت کے دوران 100گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ جبکہ دوران تحقیقات100سے زائد پولس اہلکاروں نے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ لوگوں سے تفتیش کی۔ ایس آئی ٹی کے اہلکاروں نے500سے زیادہ افراد کی انگلیوں کے نشان لیے اور 20لاکھسے زائد ٹیلی فونی رابطے سنے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jisha rape and murder case accused ameerul islam sentenced to death by ernakulam sessions court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment