گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی وڈگام سیٹ پر دلت لیڈر جگنیش آزاد امیدوار ہوں گے

نئی دہلی: دلتوں کی فلاح و بہبود کے سرگرم کارکن جگنیش میانی نے آئندہ ماہ ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات میں شمالی گجرت کے ودگام سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
کہا جاتا ہےکہ کانگریس اس سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی میوانی کی امیدواری کی حمایت کرسکتی ہے۔میوانی نے ،جو بی جے پی کے خلاف کھل کر بول رہے ہیں صاف صاف کہہ دیا تھا کہ وہ کسی پارٹی کے اسٹیج پر نظر نہیںآئیں گے لیکن بی جے پی کی شکست یقینی بنانے کے لیے کام کریںگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کام اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ گجرات کے سات فیصد دلت بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے۔وڈگام سے بی جے پی نے وجے چکرورتی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Title: jignesh mewani to contest in gujarat polls from vadgam | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply