جگدیشا گھوش قتل کیس میں دو کو سزائے موت ایک کو عمر قید

نئی دہلی:2009میں دہلی میں ایک آئی ٹی ایکزیکٹیو کو قتل کرنے کے جرم میں دو افراد روی کپور اور امیت شکلا کو سزائے موت اور بلجیت نام کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
کیس کے مطابق 28سالہ جگدیشا گھوش کو، جو کہ ایک کنسلٹنسی فرم میں منیجر کے عہدہ پر فائز تھی، جنوبی دہلی کے وسنت وہار میں اپنے گھر کے قریب دفتر کی ٹیکسی سے اترنے کے بعد اغوا کرلیا گیا تھا۔تین روز بعد دہلی کے مضافات میں واقع ہریانہ کے سورج کنڈ علاقہ مین اس کی لاش پائی گئی۔
قومی دارالحکومت میں اس کا ڈیبٹ کارڈ دھڑلے سے استعمال کرتے ہوئے روی کپور، بلجیت اور امیت شکلا نام کے تین افراد پکڑے گئے۔ ان تینوں کو گھڑیاں، جوتے اور دھوپ کے چشموں کی خریداری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کے توسط سے پکڑ لیا گیا۔
ان کے چہرے سے ذرا بھی پشیمانی یا خوف کا اظہار نہیں ہو رہا تھا۔ بلجیت اور امیت شکلا سات سال سے زائد جیل کاٹ چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jigisha ghosh murder case 2 sentenced to death one gets life term in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply