کوئلہ گھپلہ کیس میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ سمیت چار مجرم قرار دیے گئے

نئی دہلی: ایک خصوصی عدالت نے بدھ کے روز جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ مدھو کوڑا اور تین دیگر کو کوئلہ گھلہ کیس میں بدعنوانی اور مجرمانہ سازش کا مجرم قرار دے دیا۔
خصوصی سی بی آئی جج بھارت پراشر نے مسٹر کوڑا، سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا، سابق جھارکھنڈ چیف سکریٹری اشوک کمار باسو اور ایک دیگر سرکاری ملازم کو جھارکھنڈ میں راج ہرا شمالی کوئلہ بلاک وینی آئرن اینڈ اسٹیل ادیوگ لمیٹڈ (وی آئی ایس یو ایل) کو الاٹ کرنے کو مجرم قرار دیا۔سزا کا تعین جمعرات کو کیا جائے گا۔
تاہم عدالت نے چار دیگر ملزموں وی آئی ایس یو ایل کے ڈائریکٹر ویبھو تلسیان اور دو سرکاری ملازمین بسنت کمار بھٹاچاریہ اور بپن بہاری سنگھ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نوین کمار تلسیان کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔سی بی آئی نے الزام لگایا تھا کہ وی آئی ایس یو ایل نے 8جنوری2007کو راج ہرا نارتھ کول بلاک کے الاٹمنٹ کے لیے درخواست دی تھی۔
حالانکہ جھارکھنڈ حکومت اور وزارت اسپات نے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کے لیے وی آئی ایس یو ایل کے نام کی سفارش نہیںکی تھی پھر بھی اسکریننگ کمیٹی نے مذکورہ فرم کو یہ بلاک الاٹ کرنے کی سفارش کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jharkhand coal scam case ex cm madhu koda found guilty of criminal conspiracy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply