جھارکھنڈ میں کوئلہ کان دھنسنے سے10مزدور ہلاک

گونڈا: جھارکھنڈ کے گونڈا ضلع میں ایسٹرن کول فیلڈ لمیٹڈ کی راج محل کے منصوبے میں للمٹیا کے ڈیپ مائنس علاقے بھوائیں میں کل رات کوئلے کی کان دھسنے سے30سے زائد افراد کے دب کر مرنے کا خدشہ ہے. کان کے اندر سے اب تک 10لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
ای سی ایل کے صدر اور انتظامیہ کے ڈائریکٹر آر آر مشرا نے یو این آئی کو بتایا کہ اب تک پانچ لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔قومی ڈیزاسٹر ریلیف فورس اور مائنس سکورٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی اور بچاؤ کے کام چلا رہی ہے۔
ریاست کی چیف سیکرٹری راج بالا ورما اور پولیس ڈائریکٹر جنرل ڈی کے پانڈے رانچی سے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے جنگی سطح پر راحت اور بچاؤ کے کام چلانے کا حکم دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jharkhand coal mine collapse rescuers pull out bodies of 10 workers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply