جھارکھنڈ میں ایک قصاب کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے جرم میں11کو عمر قید

رائے پور: جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع کی ایک فاسٹ ٹریک عدالت نے گذشتہ سال جون میں ایک شخص کو اس شبہ میں کہ وہ اپنی کار میں گائے کا گوشت لے جا رہا ہے پیٹ پیٹ کر قتل کردینے کے مقدمہ میں 11افراد کو عمر قید کی سزا سنادی۔
جن ملزموں کو قید کی سزا سنائی گئی ہے ان میں بی جے پی کے مقامی ابلاغی ذرائع کے انچرج نتیانند مہتو بھی شامل ہیں۔ انہیں فاسٹ کورٹ کے جج اوم پرکاش نے تعزیرات ہند کی مختل دفعات بشمول 147(بلوہ)،148(مہلک ہتھیاروں کے ساتھ فساد برپرپا کرنا)اور 149(غیر قانونی طور پر اکٹھا ہونا) کے تحت سزا سنائی۔
واضح رہے کہ 29جون2017کو ایک بھیڑ نے 40سالہ علیم الدین انصاری کو رام گڑھ قصبہ کے بازار ٹنڈ مین اس شبہ پر کہ اس کی کار میںگائے کا گوشت ہے، پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔ ہجوم نے اس کی کار بھی نزڑ آتش کر دی تھی۔بعد میں فارنسک لیبارٹری نے تصدیق کر دی تھی کہ کار میں جو گوشت لے جایا جا رہا تھا وہ گائے کا ہی تھا۔ریاست میں گائے کے گوشت کی فروخت بند ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jharkhand beef lynching case bjp leader among 11 sentenced to life imprisonment in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply