جھارکھنڈ کے لاتیہار میں دو گاڑیوں میں آمنے سامنے کی ٹکر ، 9 باراتی ہلاک، درجنوں زخمی

لاتیہار، : جھارکھنڈ میں لاتیہار ضلع کے چندوا تھانہ علاقے میں گزشتہ رات زبردست سڑک حادثے میں9افراد ہلاک اور تقریبا 20 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 75 پر سکنی گاو¿ں کے قریب بس اور سواری گاڑی کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین اور چار بچے ہیں۔ زخمیوں میں سے 15 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بس میں تقریباً 60 سے 70 افراد سوار تھے جو لوہردگا کے بھنڈرا میں واقع مسمانو گاو¿ں گئے تھے جہاں سے وہ لوگ شادی کے لئے ملکہ گئے تھے۔ جبکہ سواری گاڑی میں 25 افراد سوار تھے جو لاتیہار کے جوگیا گاو¿ں کے رہائشی تھے اور بالو مٹھ کے چمریگا میں شادی کی رسم ادا کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی 15 لوگوں کو رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ بھیجا گیا ہے جبکہ دیگر کا علاج مقامی سرکاری اسپتال میں کرایا جارہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jharkhand 9 dead 20 injured in road accident in latehar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply