آر جے ڈی لیڈرشہاب الدین نے تین معروف وکیلوں سے رابطہ کیا

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ اور کم از کم 60 فوجداری مقدمات کے ملزم محمد شہاب الدین نے سپریم کورٹ میں اپنی ضمانت منسوخ کیے جانے سے بچانے کے لئے ملک کے تین مشہور وکلاءسے رابطہ قائم کیا ہے جن میں دو سابق وزیر قانون بھی شامل ہیں۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ شہاب الدین نے فوجداری معاملات کے ماہر وکیل اور سابق وزیر قانون رام جیٹھ ملانی سے اپنی پیروی کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سابق وزیر قانون کپِل سبل اور سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل امریندر شرن سے بھی رابطہ قائم کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، محمد شہاب الدین کی طرف سے مسٹر جیٹھ ملانی کے پیروی کرنے کے امکانات قوی ہیںکیونکہ قومی سطح پر سرخی پر رہنے والے متعدد فوجداری مقدمات میں انہوں نے کئی بڑے اور خطرناک ملزمان کی پیروی کی ہے۔ علاوہ ازیں وہ راشٹریہ جنتا دل سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ بھی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jethmalani likely to appear for shahabuddin in sc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply