ممبئی ہوائی اڈے پر جیٹ ایر ویز کے188مسافر بال بال بچے

نئی دہلی:ممبئی ہوائی اڈے پر آج صبح 188 مسافر اس وقت بال بال بچ گئے جب جیٹ ایئر ویز کے بنکاک کے رخ پر پرواز کرنے والے طیارے کا پچھلا حصہ اڑان بھرتے وقت رن وے سے ٹکرا گیا۔
ایئر لائنز کے ایک ترجمان نے اگرچہ رن وے سے طیاری کی ٹکر کو مشتبہ قرار دیا ہے لیکن اس بات کی تصدیق کردی کہ مسافروں کو دوسرے طیارے سے بنکاک بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پرواز نمبر نائن ڈبلو -70 میں 180 مسافر اور عملے کے آٹھ رکن سوار تھے۔
ایئر لائنز کے تحریری بیان کے مطابق پرواز بھرتے ہی پائلٹ کو شک ہوا کہ طیارے کا پچھلا حصہ رن وے سے ٹکرا گیا ہے۔ اس نے طیارے کو فوری طور پر ممبئی ہوائی اڈے پر واپس اتاار لیا۔ گزشتہ ہفتے بھی جیٹ ایئر ویز کے ایک طیارے کے اڑان بھرتے وقت پچھلا حصہ مبینہ طور پر رن وے سے ٹکراجانے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jet airways flight with 188 passengers on board narrowly escapes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply