دہلی ممبئی فلائٹ ہائی جیک کی دھمکی کے بعد احمد آباد میں اتار لی گئی، ایک گرفتار

نئی دہلی: جیٹ ایرویز کی ایک دہلی ممبئی پرواز کو  نصف شب کو اس وقت احمد آباد کی جانب موڑ دیا گیا جب ایک بیت الخلا میں جہاز کو اغوا کرنے کی دھمکی نامہ پڑا پایا گیا۔ حکام کے مطابق 115مسافر اور عملہ کے سات افراد کو لے جانے والی 9ڈبلیو339 فلائٹ کے عملہ کےایک رکن کو ایک باتھ روم میں ٹائپ شدہ ایک تحریر ملی جس میں لکھا تھا کہ جہاز میں ہائی جیکرز موجود ہیں۔
جس کے بعد طیارہ احمد آباد میں اتار لیا گیا اور سی آئی ایس ایف کے عمالہ نے سامان، مسافروں اور طیارے کی مکمل تلاشی لی ۔جس کے باعث طیارہ سات گھنٹے لیٹ ہو گیا۔ سلا برجو نامی ایک شخص کو ، جو بیت الخلا استعمال کرنے والا واحد مسافر تھا، حراست میں لے لیا گیا۔ اس نے طیارہ اغوا کرنے والی دھمکی کی یہ تحریر بیت الخلا میں رکھنے کا اعتراف کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jet airways flight diverted following hijack threat one passenger confesses in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply