راجستھان کے ہنومان گڑھ میں ٹرک جیپ ٹکرمیں 17 ہلاک

بیکانیر:راجستھان میں ہنومان گڑھ ضلع کے ٹاؤن تھانہ علاقے میں آج ایک ٹرک اور جیپ کی ٹکر سے17 افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وریندر جاکھڑ نے بتایا کہ لکھووالی گاؤں سے کچھ لوگ صبح تقریباً 10 بجے جیپ سے ہنومان گڑھ کی طرف جا رہے تھے کہ ہنومان گڑھ۔راوت سر سڑک پر نورنگ دیسر گاؤں کے نزدیک مخالف سمت سے آ رہے ٹرک سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔
آمنے سامنے کی اس ٹکر سے 11 افراد موقع پرہلاک ہوگئے۔ جبکہ پانچ زخمیوں میں سے چار دیگر ، جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا ،راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ عمران نام کےپانچویں زخمی کی بھی، جو جیپ چلا رہا تھا، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jeep truck collision in hanumangarh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply