بہار میں جے ڈی یو ممبر اسمبلی کے بیٹے نے کار کو اوور ٹیک کرنے والے 19سالہ طالبعلم کو گولی مارکر ہلاک کر دیا

پٹنہ: بہار کے گیا ضلع میں ایک کاروباری کے بیٹے کو محض اس لیے جنتادل یونائیٹڈ کی ممبر اسمبلی کے بیٹے نے گولی مار کر ہلاک کر دیا کیونکہ اس نے اس کی کار کو اوور ٹیک کرنے کی جسارت کی تھی۔گذشتہ شب ہونے والے اس واقعہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ جے ڈی یو کی ممبر اسمبلی منورما دیوی کا بیٹا راکی یادو اپنی لینڈ روورس کار میں اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ جارہا تھا کہ اسی اثنا میں پائپ کے ایک کاروباری کا بیٹا ادتیہ جو گیا سے واپس جارہا تھااپنی سوئفٹ کار لینڈ روورس سے آگے نکال لے گیا۔
جس پر ممبر اسمبلی کے بیٹے کو اتنا غصہ آیا کہ اس نے اوور ٹیک کر کے ادیہ کی سوئفٹ کار رکوائی ااور بقول ادتیہ کے دوست کے ان دونوں کو زبردستی کار سے کھینچ کر باہر نکال اور مار پیٹ کر پھر کار میں واپس ڈال کر بھاگ جانے کہا۔ لیکن جیسے ہی ہم نے کار آگے بڑھائی پیچھے سے ممبر اسمبلی کے بیٹے نے گولی چلا دی جو ادتیہ کئے سر کے پار ہوگئی ۔ پولس نے ممبراسمبلی کے شوہر بندی یادکو بیٹے ادتیہ کو فرار ہونے میں مدد دینے کے الزام میں گرفتار کر کے اصل ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ پولس نے راکی کے باڈی گارڈ راجیش کمار کو بھی گرفتار کر لیا۔ ادتیہ اور اس کے دوست نے اسی سال بارھویں کلاس کا امتحان دیا تھا۔

Title: jdu mlcs son on the run after shooting youth in gaya | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply