سرجیکل معاملہ میں جے ڈی یو مکمل طور پر مودی حکومت کے ساتھ:نارائن سنگھ

نئی دہلی:ہندوستانی فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے بہار کے حکمراں عظیم اتحاد (مہا گٹھ بندھن) کی اتحادی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) نے صاف صاف کہا کہ سرجیکل اسٹرائک کے معاملے میں وہ مکمل طور پر مرکزی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
اگرچہ دیگر اتحادی پارٹیوں راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی ) اور کانگریس نے اس معاملہ میں خود کو حزب اختلاف کی صف میں رکھا ہے لیکن جے ڈی یو کے ریاستی صدر اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ وششٹھ نارائن سنگھ نے پٹنہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ سرجیکل اسٹرائک پر تنازعہ کا وقت نہیں ہے۔
قومی مفاد کے سوالات پر نکتہ چینی کرنا ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جس کے دور میں کارروائی ہوتی ہے اس کااس کاروائی کا کریڈٹ لینا فطری امر ہے۔ انہوں نے سیاسی لیڈروں کو تلقین کی کہ سرجیکل اسٹرائک سے متعلق بیان دینے میں احتیاط برتیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jdu firmly back modi govt over armys surgical strikes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply