تمل ناڈو کی آنجہانی وزیر اعلیٰ جے للتا کی بھتیجی کا ریاستی سیاست میں آنے کا اعلان

چنئی:تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے جے للتا کی بھتیجی دیپا جے کمار نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیالیکن وہ اے آئی ڈی ایم کے میں شامل ہو نے یا اپنی نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ آنجہانی جے للتا کے یوم پیدائش پر، جو کہ 24فروری ہے، کریں گی۔
محترمہ دیپا نے اے آئی ڈی ایم کے بانی ایم جی رام چندرن کی جنم صدی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ سیاسی سفر شروع کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہمحترمہ جے للتا کے انتقال کے بعد ریاست کے سیاسی منظر نامے میں سب کچھ تبدیل ہو گیا ہے اور میں اماں کے آشیرواد کے ساتھ اپنی سیاسی زندگی شروع کروں گی۔
میں اپنی آنٹی کی ریاست کے لوگوں کی خدمت کرنے کے جذبہ کے ساتھ سیاست میں آ رہی ہوں۔محترمہ دیپا نے کہا کہ انہیں کچھ وقت کی ضرورت ہے۔وہ 24 فروری کو اپنے سیاسی منصوبہ کا اعلان کریں گی جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ اے آئی ڈی ایم کے میں شامل ہوں گی یا اپنی نئی سیاسی پارٹی تشکیل دیں گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jayalalithaas niece deepa jayakumar announces her entry into politics in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply