جے للتا لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

چنئی: تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ اور انا ڈی ایم کے کی سربراہ جے للتا کو لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں صندل کی لکڑی سے بنے تابوت میں لٹا کر چنئی کے میرین بیچ میں ان کے مرشد ایم جی آر (رامچندرن) کی یادگار کے بازو میں سپر خاک کر دیا گیا۔ان کے آخری رسوم ان کی درینہ رفیق ششی کلا نٹراجن نے ادا کیے اور انہوں نے ہی وہ ترنگا بھی لیا جس میںمحترمہ جے للتا کا جسد خاکی لپیٹ کر لایا گیا تھا۔
آنجہانی وزیر اعلیٰ کی پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین عمل میں آئی ۔ان کے تدفین سے پہلے ہی لاکھوں افراد ’اماں‘ کی آخری بار ایک جھلک دیکھنے کے لیے میرینا بیچ پر جمع ہو گئے تھے۔چونکہ متعدد سیاستداں اور قومی لیڈران بھی تدفین کے موقع پر وہاں موجود تھے اس لیے زبردست حفاظتی بندوبست کیا گیا تھا۔اور ہزاروں پولس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
فوجی ٹرک ان کا جسد خاکی راجہ جی ہال سے لے کر چلا اور محض تین کلو میٹر کا فاصلہ اس نے ایک گھنٹے میں طے کیا۔راستے بھر بوڑھے مرد عورت روتے بلکتے اور سینہ کوبی کرتے جارہے تھے۔جس راستے سے ان کی ارتھی لے جائی جا رہی تھی وہاںدو رویہ قطاروں میں کھڑے لوگ ان کے جسد خاکی کو لے جانے والے ٹرک پر پھولوں کی بارش کر رہا تھا۔تابوت پر جے للتا کی قد آدم تصویر آویزاں کی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jayalalithaa buried in sandalwood casket next to mentor mgr in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply