وزیر اعظم مودی نے فوجیوں کے ساتھ ایل او سی پر چوتھی بار دیوالی منائی

ایل او سی:وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کے باندی پورا ضلخ کے گریز وادی میں کنٹرول لائن پر پہنچے اور فوج اور بی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مسٹر مودی کی یہ مسلسل چوتھی دیوالی ہے جو انہوں نے سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ رہ کر منائی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ آرمی چیف جنرل بپن راوت ، شمالی کمان کے سربراہ لفٹننٹ جنرل دیو راج آمبو اور چنار کور کے کمانڈ لفٹننٹ جنرل جے ایس سندھو بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم گریز وادی میں تقریباً دو گھنٹے رہے اور انہوں نے جوانوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت مسلح افواج کے جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی دیگر شخص کی طرح وہ بھی دیوالی اپنے خاندان کے ساتھ منانا چاہتے ہیں۔اس لئے وہ مسلح افواج کے جوانوں کے درمیان آئے ہیں جنہیں اپنا خاندان مانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ جوانوں اور فوجیوں کے ساتھ اپنا وقت گزارتے ہیں تو اپنے اندر ایک نئی توانائی محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے مشکل حالات میں ڈٹے رہنے والے جوانوں کے عزم و حوصلے کی تعریف کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Jawans are family says pm as he celebrates diwali with loc troops in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply