جاوید اختر نے اویسی کو حیدر آباد کے ایک محلہ کالیڈر قرار دیا

نئی دہلی: معروف فلم ہستی اور ممبرپارلیمنٹ جاوید اختر نے راجیہ سبھا میںمجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی اور دائیں بازو کے گروپ کی زبردست لعن طعن کی اور کہا کہ ایک ایسا لیڈر بھی ہے جو قومی سطح تو دورکی بات ریاستی سطح کا بھی لیڈر نہیں ہے اور نحض ایک محلہ کا لیڈر ہے وہ کہتا ہے کہ وہ ’بھارت ماتا کی جے“ اس لیے نہیں کہے گا کیونکہ آئین ہند اسے ایسا کہنے کو نہیں کہتا ۔
لیکن اختر نے کہا کہ آئین تو ان سے یہ بھی نہیں کہتا کہ وہ شیروانی زیب تن کریں اور ٹوپی اوڑھیںیا پہنیں۔ اختر نے مزید کہا کہ انہیں اس کی کوئی پروا نہیں کہ ’بھارت ماتا کی جے‘ کہنا میرا فرض ہے یا نہیں ۔ لیکن یہ میرا حق ہے، جسے کوئی مجھ سے نہیں چھین سکتا‘۔یہ کتے ہوئے اختر نے کئی بار ’بھارت ماتا کی جے‘کا نعرہ بلند کیا۔جاوید اختر نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ دائیں بازو کے ان انتہا پسندوں کی بھی مذمت کی جو یہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو پاکستان چلا جانا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Javed akhtar slams owaisi and chants bharat mata ki jai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply