وزیر اعظم جاپان آبے 14ستمبر کومودی کے ساتھ احمد آباد ممبئی ہائی اسپیڈ ریلوے پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نئی دہلی:جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے 12 ویں ہند۔ جاپان چوٹی کانفرنس کے لئے ہندوستان کے دو روزہ دورے پر 13 ستمبر کو گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر پہنچیں گے۔ مسٹر آبے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ 14 ستمبر کو احمد آباد میں سابرمتی کے قریب احمد آباد ممبئی ’ہائی اسپیڈ ریلوے پروجکٹ‘ کا مشترکہ طور پر سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بعدازاں، گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں دو نوں وزرا اعظم کے درمیان ایک دو طرفہ سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔
وزارت خارجہ کے مطابق 12 ویں ہند۔جاپان سالانہ اجلاس میں دونوں لیڈران ہند اور جاپان کے درمیان ‘ اسپیشل اسٹریٹجک اور عالمی شراکت’ کے تحت کثیر جہتی دو طرفہ تعاون میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور دونوں ممالک کے تعلقات کے مستقبل کی بنیاد طے کریں گے۔ مسٹر آبے کے لئے گجرات نئی جگہ نہیں ہے۔ وہ پہلے بھی احمدآباد کا دورہ کرچکے ہیں جب مسٹر مودی گجرات کے وزیر اعلی تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japanese pm shinzo abe set to visit india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply