جاپان بہار میں سرمایہ کاری کا خواہشمند، جاپانی قونصل جنرل کی نتیش کمار سے ملاقات

پٹنہ:جاپان کے قونصل جنرل متعین کولکاتا ماشایوکی تاگا نے آج بہار کے وزیرا علیٰ نتیش کمار سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مسٹر تاگا نے مسٹر کمار کو بتایا کہ جاپان بہار میں اقتصادی سرمایہ کاری کرنے کا خواہش مند ہے۔
بہار کے بودھ گیا،راج گیر ،نالندا،پاواپوری وغیرہ سیاحی مقامات پر جاپانی سیاحوں کی گہری دلچسپی ہے۔ جاپان کے کونسل جنرل سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے کہا کہ بہار میں توانائی،بنیادی ڈھانچے،ہاسپٹیلٹی اور ٹورزم کے شعبہ میں بے شمار امکانات ہیں۔
انہوں نے قونصل جنرل کوکپڑے اور علامتی شال اوڑھا کر عزت افزائی کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری چنچل کمار، وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری اتیش چندرا اور منیش کمار ورما موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Japanese consul general masayuki taga meets bihar cm nitish kumar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply